انتخابات میں مسلسل شکست اور پارٹی کے اندر اختلافات جھیل رہی عام آدمی پارٹی کو جلد ہی ایک اور جھٹکا لگ سکتا ہے ۔ آفس آف پروفیٹ کے معاملہ میں 20 ممبران اسمبلی پر الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ سنا سکتا ہے۔
اس معاملے میں عام آدمی پارٹی کے خلاف عرضی داخل کرنے والے وکیل پرشانت پٹیل نے نیوز 18 ڈاٹ کام کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے ۔ اگلے ہفتے یا پھر اس کے بعد فیصلہ آ سکتا ہے ۔
عام آدمی پارٹی کو لگ سکتا ہے ایک اور جھٹکا ، پڑھئے کیا ہے پورا معاملہ ؟
انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو ایک اور جھٹکا لگ سکتا ہے ۔
میرے حساب سے پارلیمانی سکریٹری فائدہ کا عہدہ ہے ۔ سابق چیف الیکشن کمشنر کے جے راؤ کا کہنا ہے کہ آفس آف پروفیٹ معاملے میں پارلیمانی سکریٹری بنے ممبران اسمبلی کی رکنیت جا سکتی ہے ۔ اشارہ تو یہی کہہ رہے ہیں ۔
سینٹر فار دی اسٹڈی آف ڈیولپنگ سوسائٹی (سی ایس ڈی ایس) کے ڈائریکٹر سنجے کمار کہتے ہیں عام آدمی پارٹی کے جن 21 اراکین اسمبلی پر الیکشن کمیشن میں کیس چل رہا ہے ، اس پر بھی ایم سی ڈی انتخابات میں شکست کا اثر پڑے گا ۔
عام آدمی پارٹی نے 13 مارچ 2015 کو اپنے 21 ممبران اسمبلی کو پارلیمانی سکریٹری بنایا تھا ۔ اسی سال 19 جون کو ایڈوکیٹ پرشانت پٹیل نے صدرجمہوریہ کے پاس ان سکرٹریز کی رکنیت منسوخ کرنے کی درخواست دی تھی ۔ صدر کی جانب سے 22 جون کو یہ شکایت الیکشن کمیشن میں بھیج دی گئی ۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن اس پر سماعت کر رہا ہے ۔